اسلام آباد (اے بی این نیوز ) 3 مارچ کو مکمل چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ فلکیاتی مظہر دنیا کے مختلف خطوں میں بھی نظر آئے گا جن میں مشرقی یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکا، بحرالکاہل، بحراوقیانوس، بحر ہند، آرکٹک اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن دن 1 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوگا، 4 بج کر 34 منٹ پر عروج پر پہنچے گا جبکہ شام 7 بج کر 23 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ گرہن زمین کے سورج اور چاند کے درمیان آنے کے باعث لگتا ہے جس سے چاند پر زمین کا سایہ پڑتا ہے۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کھلے مقامات سے اس فلکیاتی منظر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں، تاہم موسم کی صورتحال اور بادلوں کی موجودگی دیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :آپریشن غضب للحق ، افغان چیک پوسٹ ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں جاری















