لاہور ( اے بی این نیوز ) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق میٹرک کے امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے، جس میں پہلا پرچہ عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کا لیا جائے گا جبکہ آخری پرچہ 16 اپریل کو پنجابی اور تاریخِ اسلام کا ہوگا۔
نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے، جس میں پہلا پرچہ اکنامکس، جغرافیہ، وڈ ورک اور بجلی کی وائرنگ ہوگا اور آخری پرچہ 8 مئی کو اسلامیات لازمی کا ہوگا۔ میٹرک کے عملی امتحانات 12 مئی سے 22 مئی تک منعقد کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور مقررہ تاریخوں پر بروقت امتحانی مراکز میں پہنچیں۔ اس کے ساتھ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت کا صحیح استعمال کریں اور امتحانات کے دوران قواعد و ضوابط پر مکمل عمل کریں۔واضح رہے کہ سندھ میں میٹرک امتحانات 30 مارچ سے اور انٹر کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی،نیا کپتان بنایا جا ئیگا،جا نئے کون















