اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی،نیا کپتان بنایا جا ئیگا،جا نئے کون

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں قیادت کے حوالے سے نئے تنازعے کے بیچ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلمان علی آغا کو ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد کپتان سے ہٹایا جا سکتا ہے اور شاداب خان کو ٹیم کا نیا کپتان بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر اور سابق بلے باز احمد شہزاد نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ یہ پہلے سے طے ہو چکا تھا کہ شاداب خان ٹیم میں تبھی واپس آئیں گے جب وہ انجری سے فٹ ہوں گے، اور مائیک ہیسن کے آنے سے پہلے ہی یہ فیصلہ پی ایس ایل کے دوران کیا جا چکا تھا کہ وہ کوچ ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شاداب کے ٹیم میں براہِ راست آنے کا فیصلہ کسی کے کہنے سے نہیں ہوا بلکہ سب پہلے سے طے شدہ تھا۔

اسی موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ محمد عامر کی بات سے وہ متفق ہیں اور جو فیصلہ پہلے سے ہو چکا ہے اس پر عمل درآمد کے لیے ٹیم میں قابل اعتماد کھلاڑی اور قیادت کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان کو کپتان بنانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور امکان ہے کہ سلمان علی آغا ورلڈ کپ کے بعد ٹیم سے باہر ہوں گے۔

مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔ عمران خان کی رہائی قریب،دوریاں ختم،حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھے،جا نئے اندر کی کہانی

متعلقہ خبریں