اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ افغانستان میں غیر قانونی حکومت قائم ہے اور وہاں خواتین، بچے اور بزرگ محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے، جس سے خطے میں سیکیورٹی کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اس صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی حرکت کا بروقت جواب دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔ عمران خان کی رہائی قریب،دوریاں ختم،حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھے،جا نئے اندر کی کہانی















