اہم خبریں

10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور، کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آ باد(اے بی این نیوز) وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے جس سے قومی خزانے کو 40 سے 50ارب روپے کی ممکنہ بچت کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی کوٹاسک دیاتھا اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی تھی کہ 10 روپےکابینک نوٹ ختم کیاجائے یا نہیں ؟

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کے مطابق 10روپے کا سکہ متعارف کروانے سے حکو مت کو 40 سے 50ارب روپے کی ممکنہ بچت ہوگی، اسٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن قوانین کے تحت کرنسی مینجمنٹ رپورٹ تیار کی گئی ۔

آئی سی ایم اے رپورٹ کے مطابق 10 روپے کےنوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے جبکہ 10 روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہے، ملک میں ہرسال چھپنے والے مجموعی نوٹوں کا تقریباً 35 فیصد حصہ 10 روپے کے نوٹ پرمشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے سے 10سال میں کم از کم 40 سے 50 ارب روپے کی بچت ہوگی، 10روپے کانوٹ ختم ہوگایا نہیں؟ فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

مزید پڑھیں۔پاک افغان صورتحال: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

متعلقہ خبریں