اہم خبریں

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 600 روپے کی کمی کے بعد چار لاکھ 63 ہزار 444 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی کے بعد 5178 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 350 روپے کم ہوگئی ہے۔ فی تولہ چاندی 9204 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

مزید پڑھیں۔افغان چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد سپاہی کی سبز ہلالی پرچم لہرا کر دشمن کو للکارنے کی ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں