اہم خبریں

آپریشن غضب للحق،133 خوارج ہلاک ، 200 سے زائد زخمی، 27 طالبان پوسٹیں، 80 سے زائد ٹینکس تباہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) آپریشن غضب للحق کے تحت 27 فروری 2026 کو صبح 3:45 بجے شروع ہونے والی کارروائیوں میں افغان طالبان کے 133 خوارج ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ کابل، پکتیا اور قندھار میں اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مزید جانی نقصان کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 27 طالبان پوسٹیں تباہ کی گئیں اور 9 پر قبضہ کر لیا گیا۔
فضائی اور زمینی کارروائیوں میں دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور ہر قسم کی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ کارروائیوں کا مقصد ملک کی خودمختاری اور ملکی سلامتی کی حفاظت ہے۔

مزید پڑھیں :فضائی تابڑ توڑ حملے،قندھار،پکتیا میں اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنا یا گیا،کابل میں دو بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ

متعلقہ خبریں