اہم خبریں

فضائی تابڑ توڑ حملے،قندھار،پکتیا میں اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنا یا گیا،کابل میں دو بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) فضائی کارروائیوں کے دوران کابل، قندھار اور پکتیا میں اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مؤثر فضائی حملوں میں متعدد حساس مراکز کو تباہ کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کابل میں دو بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ قندھار میں ایک کور ہیڈکوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ قندھار میں ایک ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس کو فضائی کارروائی کے دوران نقصان پہنچا۔اسی طرح پکتیا میں بھی مبینہ طور پر ایک کور ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیاں مربوط حکمت عملی کے تحت انجام دی گئیں اور تمام اہداف کو مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر چُنا گیا۔حکام کے مطابق مسلح افواج کسی بھی مبینہ سرحدی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،شہباز شریف

متعلقہ خبریں