اہم خبریں

عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن عزیز کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا عزم ہے کہ کسی صورت ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کسی بھی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری میں ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ سی ڈی ایف کی قیادت میں افواج پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے، تاہم ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں :سکائی نیوز کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ،سوشل میڈیا کے پاکستانی صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں