اہم خبریں

سکائی نیوز کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ،سوشل میڈیا کے پاکستانی صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا،جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) سکائی نیوزکی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا، جس کے بعد پاکستانی صارفین اسے اپنی آن لائن کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ متنازع پوسٹ میں افغانستان ایئر فورس کے ذریعے پاکستان پر حملے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ افغانستان ایئر فورس کا باضابطہ وجود ہی نہیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس دعوے کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور ہزاروں کی تعداد میں ردعمل دیا۔ شدید دباؤ کے بعد مذکورہ پوسٹ کو ہٹا دیا گیا، جس کے بعد آن لائن بحث مزید تیز ہوگئی۔

کچھ صارفین کا مؤقف ہے کہ سکائی نیوز اس سے قبل بھی پاکستان اور افواج مخالف رپورٹنگ کے الزامات کی زد میں آ چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے چینل کی صحافتی معیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ یا گمراہ کن دعوؤں سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

اسی تناظر میں بعض صارفین نے Yalda Hakim کا نام بھی زیر بحث لاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ عرصہ دراز سے پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دیتی رہی ہیں۔ تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں اور نہ ہی متعلقہ صحافی یا ادارے کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ وضاحت سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں :افغان طالبان رجیم کے اب تک 72 کارندے ہلاک 120 سے زائد زخمی ہو گئے،بٹالین ہیڈکوارٹر ،16 پوسٹیں تباہ

متعلقہ خبریں