اسلام آباد ( اے بی این نیوز )خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری فوج ہندوستان کی پراکسی طالبان اور افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا رہا ہے اور سرحدوں کے دفاع کے لیے فورسز پوری قوت کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شکست دشمن کا مقدر ہے، انشا ء اللہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر محاذ پر مؤثر جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے داؤد پوسٹ کو تباہ کر دیا















