جنوبی وزیرستان ( اے بی این نیوز )جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی مبینہ اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے داؤد پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سرحد پار سے فائرنگ کے بعد کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کی جانب سے چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے جواب میں مؤثر اور فوری کارروائی کی گئی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جوابی حملے میں داؤد پوسٹ کو مکمل طور پر غیر مؤثر بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور زمینی و فضائی نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فورسز ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی مزید جارحیت کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں :58افغان خارجی ہلاک، 12 پوسٹیں تباہ،5 پر قبضہ کر لیا، دشمن بری طرح پسپا















