اہم خبریں

58افغان خارجی ہلاک، 12 پوسٹیں تباہ،5 پر قبضہ کر لیا، دشمن بری طرح پسپا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مؤثر جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شدت سے جاری کارروائی میں دشمن کی 12 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، تین افغانی بٹالینز اور ایک سیکٹر ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران 30 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں بھی نشانہ بنا کر تباہ کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف سیکٹرز میں گولہ باری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے اور مزید جوابی حملے شدت اختیار کر رہے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں فضائی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے جبکہ زمینی فورسز مکمل الرٹ پر ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔ تاہم سرحد پار نقصانات اور ہلاکتوں سے متعلق دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق فی الحال ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان نے افغانستان پر فضائی حملہ کردیا

متعلقہ خبریں