اسلام آباد (اے بی این نیوز )عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں ایک ہفتے تک مسلسل تیزی کے بعد بالآخر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خریداروں نے کسی حد تک سکھ کا سانس لیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور فی تولہ چاندی 350 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 204 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ نیچے آئے ہیں۔ فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 178 ڈالر پر آ گیا جبکہ چاندی 3.5 ڈالر سستی ہو کر 87.20 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ 22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط سونے کے نرخ کیا بنتے ہیں؟ عام طور پر فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت کی بنیاد پر دیگر قیراط کے نرخ نکالے جاتے ہیں، کیونکہ قیراط کم ہونے کا مطلب خالص سونے کی مقدار کم ہونا ہے۔
22 قیراط سونا تقریباً 4 لاکھ 95 ہزار روپے کے قریب۔21 قیراط سونا تقریباً 4 لاکھ 73 ہزار روپے کے قریب۔18 قیراط سونا تقریباً 4 لاکھ 5 ہزار روپے کے قریب۔
مزید پڑھیں :محبت کا اظہار کیا تو حیران رہ گئی، اب یہ میری دل و جان ہیں، دلہن ،ہنی مون کے لیے مالدیپ جا ئیں گے،حکیم بابر















