سنچورین (اے بی این نیوز) پاکستان ن نیشنل کر کٹ ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیل دی، تاہم میزبان نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سپر سپورٹ اسٹیڈیم یں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 362 رنز کا بڑا ہدف دیا، جو ان کی ایک روزہ تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔
جواب میں پاکستانی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا اور 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 345 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جو پاکستان کی ایک روزہ تاریخ کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ عائشہ ظفر 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ صدف شمس نے 61 رنز اسکور کیے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 52 رنز بنائے۔ عروب شاہ اور ڈائنا بیگ نے بھی اہم رنز جوڑے۔
ابتدائی اوورز میں صدف شمس اور عائشہ ظفر کے درمیان 87 گیندوں پر 97 رنز کی شراکت قائم ہوئی، جبکہ بعد ازاں فاطمہ ثنا اور عروب شاہ نے ساتویں وکٹ کے لیے 81 رنز کا اضافہ کر کے ٹیم کو ہدف کے قریب لانے کی کوشش کی۔جنوبی افریقا کی جانب سے اینری ڈیرکسن نے 90 اور تازمین برٹس نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نادین ڈی کلرک اور کلوئی ٹرائیون نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ، فاطمہ اور عروب نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم قومی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 16 رنز سے کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
مزید پڑھیں :سپر 8 مرحلہ، بھارت زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا















