چنئی ( اے بی این نیوز ) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے زمبابوے کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کے لیے 257 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ یہ رواں ایونٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔ ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر 55 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ ایشان نے 38، سوریا نے 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز بنا کر مجموعی اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا، موذاربانی، ماپوسا اور رچرڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تاہم وہ بھارتی بیٹنگ لائن کو بڑے اسکور سے نہ روک سکے۔
مزید پڑھیں :گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگوانے کے نئے اوقات کار کا اعلان ،جا نئے تفصیل















