اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم رمضان پیکیج 2026 کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا طریقہ کار اور اہلیت کی شرائط سامنے آ گئی ہیں۔ وفاقی حکومت نے رمضان کے مہینے میں مہنگائی کے پیش نظر اس پیکیج کا آغاز کیا ہے تاکہ مستحق گھرانوں کو 13,000 روپے دیے جا سکیں۔یہ امداد CNIC-based ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے براہ راست اہل افراد تک پہنچے گی، جس میں طویل قطاریں یا پیچیدہ فارم جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اہل افراد اپنی CNIC نمبر 9999 پر SMS بھیج کر درخواست دے سکتے ہیں اور سسٹم سے تصدیقی پیغام وصول کرنے کے بعد اہلیت کی جانچ SMS کے ذریعے کی جا سکے گی۔ سہولت تمام بڑے موبائل نیٹ ورک پر دستیاب ہوگی اور صرف سرکاری چینلز کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے تاکہ دھوکہ دہی یا تیسرے فریق کے خطرات سے بچا جا سکے۔
اہلیت کے لیے شرائط یہ ہیں کہ درست شناختی کارڈ کا حامل ہوکم آمدنی یا مستحق گھرانہ ہو، فعال ٹیکس دہندہ نہ ہو،سرکاری ملازم نہہو، ڈیٹا سرکاری فلاحی ریکارڈ سے مطابقت رکھتا ہو۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر برائے غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ، وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 25 ارب روپے کی درخواست پر غور کیا گیا اور فوری طور پر فنڈز تقسیم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
رمضان ریلیف پیکیج کی کل مالیت 39 ارب روپے ہے، جس میں سے 10 ارب روپے پہلے ہی BISP کے پاس موجود ہیں، جبکہ باقی 29 ارب روپے ضمنی گرانٹس، آپریشنل اخراجات اور دوبارہ مختص شدہ فنڈز کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے تاکہ پروگرام مکمل طور پر مالی طور پر محفوظ اور شفاف رہے۔
مزید پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کا کپتان کون ہو گا،نام سامنے آگیا ،جا نئے















