اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) محکمہ موسمیات نے رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر بھی دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر 44 منٹ پر ہوگا اور دو بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا۔ شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور شام 4 بج کر 34 منٹ پر یہ اپنے عروج پر پہنچے گا۔ شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا جبکہ رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر اختتام پذیر ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکہ اور دیگر علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرہن دیکھتے وقت حفاظتی اقدامات اختیار کیے جائیں تاکہ آنکھوں کو نقصان نہ پہنچے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے اہم خبر،بڑے لیڈر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا،جا نئے تفصیلات















