اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے اہم خبر،بڑے لیڈر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا،جا نئے تفصیلات

لاہور ( اے بی این نیوز    ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے حکم دیا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے فوری طور پر خارج کیا جائے۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان ڈار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی تھا۔ درخواست گزار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ بغیر ٹھوس شواہد اور قانونی تقاضے پورے کیے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، جو بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر عثمان ڈار کا نام فہرست سے نکالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک سفر کر سکیں۔

مزید پڑھیں :چمن سے خبر غم،5 بچے جاں بحق، 4 خواتین سمیت 6 سے زائد بچے زخمی

متعلقہ خبریں