اہم خبریں

سابق چیف جسٹس سے ہیکر نے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کر دی،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام سے منسوب واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی اطلاعات سامنےآنے کے بعد نامعلوم فرد کی جانب سے مختلف شخصیات سے رقم طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیکر نے واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیج کر مالی امداد کے نام پر رقوم مانگنے کی کوشش کی۔سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ شخصیات کے نام اور تصاویر استعمال کر کے سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر فراڈ کرنا ایک عام طریقہ واردات بنتا جا رہا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ کسی بھی مالی مطالبے کی صورت میں براہ راست تصدیق ضرور کریں اور غیر تصدیق شدہ پیغامات پر ہرگز اعتماد نہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور ہیکر کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر ٹو فیکٹر اتھنٹیکیشن فعال رکھیں اور ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں :پرائم منسٹر الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم کا آغاز،لاکھوں،ہزاروں روپے سبسڈی ،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں