اہم خبریں

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست د ے دی

کولمبو (اے بی این نیوز    )کولمبو میں کھیلے گئے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

کولمبو میں کھیلے گئے اس مقابلے میں 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 8 وکٹوں پر صرف 107 رنز بنا سکی۔ کمندو مینڈس 31 اور دونیتھ ویلالگے 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

اس سے قبل کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 168 رنز اسکور کیے۔ آخری چار اوورز میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 70 رنز بنا ڈالے اور میچ کا رخ بدل دیا۔ کپتان مچل سینٹنر نے 47 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ کول میک کونچی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیک شانا اور دشمنتھا چمیرا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، مگر بلے بازوں کی ناکامی ٹیم کو لے ڈوبی۔

اس شکست کے بعد میزبان ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ سپر 8 مرحلے میں ابتدائی دونوں میچز میں ناکامی کے بعد سری لنکن ٹیم کے لیے سیمی فائنل کی دوڑ ختم ہو گئی۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج، اہلیت جانچنے کا طریقہ مزید آسان، مستحق افراد گھر بیٹھے جا نیں،وہ اہل ہیں یا نہیں

متعلقہ خبریں