اہم خبریں

وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج، اہلیت جانچنے کا طریقہ مزید آسان، مستحق افراد گھر بیٹھے جا نیں،وہ اہل ہیں یا نہیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) حکومتِ پاکستان نے رمضان المبارک 2026 کے موقع پر شہریوں کے لیے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کی اہلیت جانچنے کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ اس اقدام کو ڈیجیٹل سہولتوں کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس سے مستحق افراد گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن اور اہلیت کی تصدیق کر سکیں گے۔وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کی قیادت میں نیشنل آئی ٹی بورڈ نے ایک خصوصی آن لائن پورٹل اور موبائل ایپ تیار کی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق شہری ویب پورٹل کے ذریعے یا پاک ایپ کے ذریعے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 میں شمولیت کے لیے اپنی معلومات درج کر کے فوری طور پر اہلیت جانچ سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس آن لائن نظام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور عوام کو تیز اور آسان سہولت فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل طریقہ کار سے اب درخواست دہندگان کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور پورا عمل گھر بیٹھے مکمل کیا جا سکے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ درست اور مکمل معلومات فراہم کریں تاکہ اہلیت کی تصدیق بروقت اور درست انداز میں ہو سکے۔وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت عوامی سہولیات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کے ذریعے مستحق افراد کو مالی معاونت فراہم کر کے مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دی جائے گی، جس سے متوسط اور کم آمدن طبقے کو ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں :سونا چاندی اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت کیا ہو گئی

متعلقہ خبریں