اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ،دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی،پاکستانی سری لنکا کیلئے دعا گو ،جا نئے کیوں

کولبو (اے بی این نیوز    )کولمبو میں جاری اہم مقابلے نے کرکٹ شائقین کو سسپنس میں ڈال دیا ہے جہاں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کرکٹ ٹیم آمنے سامنے ہیں۔ ٹاس جیت کر سری لنکا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد کیوی بیٹرز نے آخری اوور تک بھرپور مقابلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ٹیم مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی تھی اور 84 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے، لیکن کپتان مچل سینٹنر نے 26 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ان کے علاوہ راچن رویندر نے 32 اور فن ایلن نے 23 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ آخری پانچ اوورز میں 78 رنز نے مجموعے کو قابل دفاع بنا دیا۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمنتھا چمیرا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دونیتھ ویلالگے نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔اب سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز درکار ہیں اور اس میچ کا نتیجہ پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات پر براہ راست اثر انداز ہوگا۔

مزید پڑھیں :سونا چاندی اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت کیا ہو گئی

متعلقہ خبریں