اسلام آباد (اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دل کا عارضہ لاحق تھا اور ڈاکٹرز نے باقاعدہ معائنہ کیا تھا۔ ان کے مطابق عدالت نے بیرون ملک علاج کی اجازت دی، تمام شرائط پوری کی گئیں جس کے بعد نواز شریف بیرون ملک روانہ ہوئے۔
رانا ثنا اللہ نے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالتوں سے حکم آئے گا تو انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کے طبی معائنے کے لیے پانچ ڈاکٹروں کے پینل نے دو مرتبہ چیک اپ کیا اور اس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ملاقاتیں بند کی گئیں تو بعض حلقوں کی جانب سے افواہیں پھیلائی گئیں کہ بانی کو کوئی مسئلہ پیش آیا ہے، حالانکہ ایسا کچھ نہیں تھا۔ ان کے بقول اگر متعلقہ فریق مطمئن نہیں تو انہیں چاہیے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں اور قانونی راستہ اختیار کریں۔
مزید پڑھیں :60 سالہ حکیم کی 26 سالہ دوشیزہ سے شادی کیسے ممکن ہو ئی ، حقیقت جان کر آپ بھی حیران ہو جا ئیں گے















