اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا، جہاں سے آنے والی لہروں نے پاکستان کے مختلف علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
پشاور اور باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے، اسی طرح سوات اور اس کے گردونواح میں بھی زمین لرزنے سے شہری گھبرا گئے۔ مانسہرہ، اٹک، خیبر، جمرود، دیر اور لنڈی کوتل میں بھی زلزلے کی لرزش محسوس کی گئی۔ وادی نیلم اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی بڑے جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم مختلف علاقوں میں عمارتوں سے نکل کر کھلے مقامات پر جمع ہونے کے مناظر دیکھے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں اور صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
مزید پڑھیں :وجے اور رشمیکا کی شادی، فیملی کرکٹ میچ کا تڑکا،انوکھا انداز تقریب کی خاص پہچان بن گیا















