اہم خبریں

نواز شریف پر دادا،مریم نواز پھو پھو بن گئیں،جاتی امراء میں خوشیاں

لاہور ( اے بی این نیوز       ) رائیونڈ جاتی امراء میں آج خوشی کی فضا ہے جہاں نئے مہمان کی آمد نے خاندان کو جشن کے رنگ میں رنگ دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پردادا بن گئے ہیں، ان کے پوتے زید حسین نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بچے کی ولادت کی خبر سامنے آتے ہی شریف خاندان میں مسکراہٹیں بکھر گئیں اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جاتی امراء میں قریبی عزیز و اقارب اور پارٹی کارکنان کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خاندان کے ذرائع کے مطابق ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ زید حسین نواز ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں عارضی قیام پذیر ہیں، جہاں یہ خوشخبری ملی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی پھوپھی بن گئی ہیں اور خاندانی حلقوں میں اس خوشی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :ریلوے حادثہ ،متعدد گرین لائن ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں