اسلام آباد(اے بی این نیوز) متاثرہ شہری نے بااثر افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں تھانہ نون کی حدود میں دکاندار اور گاہک کے درمیان تلخ کلامی، دکاندار نے اسلحہ نکال لیا اور گاہک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ دکاندار کا ساتھی بھی جدید اسلحہ لہرا کر گاہک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ۔
دکاندار اور ساتھی کی اسلحہ لہرانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ ویڈیو میں دکاندار اور ساتھی کو جدید اسلحہ لہراتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
دکاندار اور گاہک کی معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کے ساتھی سیخ پا ہوئے۔متاثرہ شہری نےبااثر افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں۔پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری















