کینڈی( اے بی این نیوز )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے ہدف آخری اوورز میں حاصل کیا۔ کپتان ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 رنز کی ناقابل فراموش اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سیم کیرن نے 16 جبکہ جیکب بیتھل نے 8 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالا۔ تاہم جوز بٹلر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مگر دیگر باؤلرز فیصلہ کن لمحات میں دباؤ برقرار نہ رکھ سکے۔اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے تھے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے 25 رنز اسکور کیے۔ کپتان سلمان علی آغا 5 اور صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے 25 جبکہ شاداب خان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی فتح کے ساتھ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ پاکستان ایونٹ سے باہر ہو گیا۔
مزید پڑھیں :کوہاٹ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنا دیا گیا، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار اور 2 شہری شہید















