اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی رہنما شفقات ایاز نے کہا کہ کہ بانی کی رہائی کے لیے پارٹی کی تیاری مکمل ہے اور مختلف سطح پر رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کے دباؤ کے باوجود رہائی کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جا چکی ہے اور آئی ایس ایف، انصاف اور لیبر ونگ کے کارکن بانی کی حمایت میں متحد اور سرگرم ہیں۔ ان کے مطابق پارٹی کی تمام سرگرمیاں بانی کی رہائی اور ان کی قیادت کے تحفظ پر مرکوز ہیں۔ اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں کرتے ہو ئے
شفقات ایاز نے صوبائی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں جبکہ دیگر صوبوں کا بھی موازنہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ میجر ٹرانسپلانٹ مراکز فعال ہیں اور ٹرانسپلانٹ کی لاگت کروڑوں میں ہونے کے باوجود عوام کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ہر شہری کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے تک کی سہولت مہیا کی گئی ہے اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
انہوں نے بارڈرز پر کنٹرول اور سیکیورٹی سے متعلق کہا کہ متعلقہ ادارے ذمہ دار ہیں جبکہ پولیس کی کارکردگی اور کریئیٹو اقدامات پر آواز اٹھانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ حملوں میں شہداء کی یاد میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا شہریار احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی کے باعث جماعت میں مایوسی اور انتشار پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ رہنماؤں میں ماضی کے فیصلوں اور تعلقات کا خوف محسوس کیا جا رہا ہے اور سیاست میں کرسی اور ذاتی مفادات ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
رانا شہریار احمد کا کہنا تھا کہ حکومتیں مریضوں کے علاج اور نگرانی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہیں اور ہر چھوٹی بڑی بات کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق کچھ عناصر غلط معلومات لیک کر کے انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم عوام کو علاج اور سہولیات سے متعلق درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر صورتحال میں شفافیت اور مریض کے حقوق کو ترجیح دی جا رہی ہے اور بیرونی پروپیگنڈے کے باوجود اندرونی نظام مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں :عام انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز کرنے کا حکم















