اہم خبریں

ہنڈا سی ڈی 70،سی جی 125 سستے ہو گئے،قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی،جا نئے تفصیلات

کراچی (اے بی این نیوز  ) اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یکم مارچ 2026 سے سی ڈی 70، سی جی 125 اور دیگر ماڈلز کی قیمتیں ہزاروں روپے کم ہو جائیں گی۔ تاہم اٹلس ہونڈا کی جانب سے اس معاملے کی تصدیق کی گئی ہے اور کمپنی نے تمام مشہور ماڈلز کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ 2026 سے ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے ہوگی جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 900، ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 500 اور سی جی 125 ایس کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 900، ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 900، ہونڈا سی جی 150 کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 900 اور ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہونڈا الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر سیلز ٹیکس کی شرح تقریباً ایک فیصد رکھی گئی ہے۔ یہ ماڈل خاص طور پر ان افراد کے لیے موزوں ہے جو ایندھن کے خرچ سے بچنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول سامنے آ گیا،جا نئے ایڈیشن کب سے شروع ہو گا

متعلقہ خبریں