راولپنڈی (اے بی این نیوز ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی زیرتعمیر نالے میں گر کر زخمی ہو گئی ہیں۔ حادثہ اڈیالہ جیل کے قریب پیش آیا جب نورین نیازی داہگل ناکے کے پاس زیرتعمیر سیوریج لائن عبور کر رہی تھیں اور اچانک توازن بگڑنے کی وجہ سے نالے میں جا گریں۔
زخمی ہونے کے نتیجے میں ان کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ان کے ساتھ موجود ایک اور خاتون بھی نالے میں گر کر زخمی ہوئیں۔ دونوں خواتین کو فوری طور پر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور وہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر، بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کر ادی گئی















