اہم خبریں

حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ، ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد(اے بی این نیوز  )وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور پاکستان اور وزارت آئی ٹی پاکستان کے درمیان حج ڈیجیٹلائزیشن کے ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے حج عمل مزید شفاف اور آسان بنایا جائے گا اور غیر ضروری تاخیر و انسانی غلطیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے بین الاقوامی سطح پر مقرر کردہ اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے اعلان کیا کہ اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل حج نظام متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت حج کی درخواست سے لے کر وطن واپسی تک مکمل ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن حج پورٹل کے ذریعے درخواست گزاروں کو آسان، تیز اور مؤثر خدمات فراہم کی جائیں گی اور سعودی ٹائم لائنز کی بروقت تکمیل کے لیے مضبوط ڈیجیٹل رابطہ نظام قائم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :مریم نواز کےانقلابی اقدامات،پنجاب میں پیف ٹیک اور اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں