اہم خبریں

سولر نیٹ میٹرنگ،صارفین کے حق میں فیصلہ،پرانے نیپرا قوانین کے مطابق بلنگ جاری رکھنے کا حکم

لاہور (اے بی این نیوز  ) سولر نیٹ میٹرنگ کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلہ جسٹس عابد حسین چٹھہ کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں متعلقہ حکام کو اہم ہدایات دی گئی ہیں۔

حکمنامے کے مطابق وزارت توانائی نے بجلی صارفین کو بلنگ کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی قسم کی انتظامی خلل پیدا نہ ہو۔ عدالت کو بتایا گیا کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرانے نیپرا قوانین کے مطابق بلنگ جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ نیٹ میٹرنگ سے منسلک صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کے معاملات سابقہ قواعد و ضوابط کے تحت نمٹائے جائیں۔ حکمنامے میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پالیسی یا ریگولیٹری تبدیلیوں کی صورت میں صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔عدالت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ قانونی فریم ورک کے مطابق اقدامات جاری رکھیں اور کسی بھی نئی پالیسی پر عملدرآمد سے قبل قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے خوشخبری،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے7 مقدمات کے حوالے سے اہم خبر،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں