کراچی(اے بی این نیوز)اٹلس ہونڈا نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔ جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔
اٹلس ہونڈا نے یکم مارچ 2026 سے سی ڈی 70، سی جی 125 سمیت دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے اپنی تمام مشہور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہو گا۔
اٹلس ہونڈا کی جانب سے جاری کردہ ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔ جس میں ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔
اسی طرح ہونڈا پرائیڈر کی نئی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 500 روپے اور ہونڈا سی جی 125 ایس کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 مقرر کی گئی ہے۔
ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 150 کی
قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 900 روپے اور ہونڈا الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہونڈا کی الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت میں سیلز ٹیکس کی شرح صرف ایک فیصد کے قریب رکھی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی کل قیمت 395,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ماڈل ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو پٹرول کے خرچ سے بچنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ہزارہ ڈویژن کیلئے 200 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان















