اہم خبریں

کوہاٹ: دہشتگرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

کوہاٹ(اے بی این نیوز)کوہاٹ کے نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی پی او نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں۔(ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن کے گھر چوری کی بڑی واردات

متعلقہ خبریں