گوجرانوالہ(اے بی این نیوز)گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ گھر سے لاکھوں روپے نقد اور سونا لے کر فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات سیٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں پیش آئی ۔ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ7 لاکھ روپے نقد اور 24 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات (ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر خان کے گھر میں ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملازمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں۔ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مزید آسان، نئی سہولت متعارف















