اہم خبریں

عمران خان کی کی صحت کے معاملے میں شفافیت نہ ہونا عوام میں تشویش پیدا کر رہا ہے، علی بخاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پی ٹی آئی کے رہنما علی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا اور احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی لازمی ہے تاکہ تشدد اور فری فائر جیسے خطرات پیدا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے میں شفافیت نہ ہونا عوام میں تشویش پیدا کر رہا ہے اور حکومت کی جانب سے لچک اور مؤثر مذاکرات کی کمی احتجاج کو طول دے رہی ہے جس سے عوام میں عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ

بانی پی ٹی آئی کا مکمل اور شفاف میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے اور لیڈرز کی صحت اولین ترجیح ہونی چاہیے، سیاسی حالات کو اس پر فوقیت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے علاج اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ملاقاتیں و علاج قانونی اور اجازت شدہ طریقے سے ہونے چاہئیں۔ ان کے مطابق سیاست میں انتشار پیدا کرنے کے بجائے عوامی بھلائی اور قانون کو ترجیح دینا ضروری ہے اور حکومت و احتجاج کنندگان کے درمیان پرامن، شفاف اور قانونی مذاکرات ہونے چاہئیں۔

دوسری جانب ن لیگ کے رہنما علی گوہر بلوچ نے کہا کہ بانی کے اہل خانہ سے رابطے اور ملاقات کو یقینی بنایا گیا ہے اور بیوی و بچوں کے ساتھ رابطے کی مکمل سہولت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے درمیان انتشار پھیلانے کی کوششیں جاری ہیں اور عوامی سوچ و حالات کے مطابق حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

علی گوہر بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر کے معائنے کی ضرورت پر حکومت پہلے ہی اپنا موقف دے چکی ہے۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بھی بعض اوقات فون پر دوستوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور اس وقت سرکاری ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا تھا۔ ان کے مطابق بعد ازاں ملاقاتیں محدود کر دی گئی تھیں اور شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقاتیں بھی محدود کی گئی تھیں تاکہ کسی قسم کا سوال نہ اٹھ سکے۔

مزید پڑھیں :کرکٹ ،جنوبی افریقہ نے ہوم سیزن 2026-27 کا شیڈول جاری کر دیا ، جانئے تفصیل

متعلقہ خبریں