اہم خبریں

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکا کامیاب آپریشن ،چار دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں کلیئرنس کارروائی کے طور پر انجام دیا گیا اور اس دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم اس جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں :علامہ راجہ ناصر عباس کی اہم ترین پیشکش،بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی،جا نئے بریکنگ نیوز

متعلقہ خبریں