اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس کی اہم ترین پیشکش،بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی،جا نئے بریکنگ نیوز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو پیغام دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں کہ وہ حکومت کو گرنے نہیں دیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ رمضان المبارک توبہ اور اصلاح کا مہینہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حقوق کے حوالے سے ان کی تشویش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، دروازے تالے لگا کر بند کر دیے گئے، اور اس پر پارلیمنٹ کی توہین ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور ان پر لگائے گئے پرچے جعلی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی اور انہیں ایک اور انجیکشن لگنا باقی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے تجویز دی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ پارلیمنٹ کے اندر مثبت احتجاج کی روایت قائم ہو اور مسائل کا حل شفاف انداز میں ممکن ہو۔

مزید پڑھیں :ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ،ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ ملے گا،جا نئے درخواست دینے کا طریقہ

متعلقہ خبریں