اہم خبریں

کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: مومنہ اقبال

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی صورتحال دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں، مومنہ نے کہا کہ اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔

مومنہ سے فیصل قریشی نے کہا آپ تو کراچی والوں کے لیے بھی کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں۔

فیصل قریشی کی بات پر مومنہ اقبال نے کہا کہ میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتادے ہمیں، کیونکہ اب میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو یہ شہر بھی میرا ہی ہوا، پھر مجھے یہاں پر تھوڑے مسئلے ہوجاتے ہیں۔

مومنہ اقبال نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہو جائے۔

مزید پڑھیں۔گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں دو طالبعلموں کے درمیان جھگڑا،ایک طالبعلم زخمی ہو گیا

متعلقہ خبریں