اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قومی سطح پر بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، مری اور جہلم میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم سات افغان شہریوں سمیت چودہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں رہائشی مقامات کی تلاشی لی اور مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر رہائش فراہم کرنے والے مکان مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں غیر قانونی قیام کے خاتمے اور سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں :رجب بٹ نئی مصیبت میں پھنس گئے، چائلڈ لیبر کا الزام سامنے آگیا















