چار سدہ (اے بی این نیوز ) چارسدہ میں تھانہ بٹگرام کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور فائرنگ کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں :تیجس طیاروں کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی ہوم گروانڈ پر بری شکست، جنوبی افریقہ نے سورمائوں کو دھول چٹا دی















