اہم خبریں

موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ،نئی ہدایات آگئیں،کن کن مقامات پر ٹیگز لگوانے کی سہو لت موجود ہے،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر گزشتہ تین روز میں 2,000 سے زائد موٹر سائیکل سوار اس سہولت سے استفادہ کر چکے ہیں، جبکہ موٹر کاروں پر اب تک 2 لاکھ 33 ہزار ایم ٹیگز نصب کیے جا چکے ہیں۔

ایکسائز حکام کے مطابق موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے لیے شہر میں متعدد کیمپس قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہری آسانی سے یہ سہولت حاصل کر سکیں۔ اہم مقامات میں جناح پارک (F-9)، پولیس چیک پوسٹ (G-14)، گلبرگ گرین، ملپور، فیض آباد، گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامن کوہ مری روڈ، ٹیولپ ہوٹل، راوت ٹی کراس، نائنتھ ایونیو اور مارگلہ ایونیو شامل ہیں۔

ڈی جی ایکسائز عرفان کی ہدایت پر اتوار کے روز بھی شہریوں کے لیے ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی کیمپ سے ایم ٹیگ لگوائیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی متعدد وکٹیں ن لیگ نے اڑا دیں،جا نئے کون کون گیا

متعلقہ خبریں