اہم خبریں

موبائل ٹیرف سروس کا معیار،غیر مجاز کٹوتیاں،پی ٹی اے میدان میں آگیا، آپریٹرز کو پابند کر دیا گیا،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل ٹیرف، سروس کے معیار اور غیر مجاز کٹوتیوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کی ہے، پی ٹی اے کے مطابق ادارہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک اور پُرعزم ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ منظم اور متوازن ٹیرف نظام کے پیش نظر موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت نمایاں مارکیٹ پاور رکھنے والے آپریٹرز کسی بھی نئے پیکیج کے اجرا یا موجودہ نرخوں میں تبدیلی سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری لینے کے پابند ہیں۔

دیگر آپریٹرز کاروباری بنیادوں پر نرخ مقرر کر سکتے ہیں، تاہم اگر کوئی ٹیرف صارفین کے مفاد کے خلاف پایا گیا تو پی ٹی اے کو مداخلت کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد اور ٹیرف پلانز کی تفصیلات جاننے کے لیے فراہم کردہ آن لائن یا ایس ایم ایس سروسز استعمال کریں تاکہ کسی بھی غیر مجاز کٹوتی یا اضافی چارج سے بچا جا سکے۔

پی ٹی اے کا موقف ہے کہ صارفین کے تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور ادارہ مستقل طور پر مارکیٹ کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ موبائل سروسز کے نرخ اور معیار معیاری رہیں۔

مزید پڑھیں :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بھارت پھنس گیا،جنوبی افریقہ نے جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں