اہم خبریں

گوجر خان سے افسوسناک خبر،جا نئے جانی نقصان بارے

گوجر خان (اے بی این نیوز     )راولپنڈی میں گوجر خان کے علاقے میں ایک چھوٹے بچے کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ایمرجنسی وہیکلز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچے کی لاش نکالی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے بچے کا نام احسان الحق تھا اور اس کی عمر 8 سال تھی، لاش کو فوری طور پر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا تاکہ وہ اپنے بیٹے کی آخری رسومات ادا کر سکیں۔

ریسکیو حکام نے والدین اور مقامی لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے، حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو کھلے پانی کے مقامات پر والدین یا بڑوں کی نگرانی کے بغیر نہ جانے دیا جائے۔

مزید پڑھیں :سونا، چاندی اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے فی تولہ قیمت

متعلقہ خبریں