اہم خبریں

قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ،جا نئے کس کو ذمہ داری سونپی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم 24 فروری کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے ورلڈ کپ کوالیفائیر میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوگی، اس موقع پر ٹیم کے لیے نئے انتظامی اور تکنیکی اسٹاف کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق اولمپئین خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اظفر یعقوب اسسٹنٹ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

ٹیم کے تکنیکی اسٹاف میں مزید تبدیلیوں کے مطابق سلطان اشرف کو ویڈیو اینالسٹ مقرر کیا جائے گا جبکہ فرخ عتیق خان ہاکی ٹیم کے منیجر کے فرائض انجام دیں گے، ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدامات ٹیم کی کارکردگی اور کوچنگ معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی کل پریس کانفرنس میں قومی ہاکی ٹیم اور نئی مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے، جس کے بعد ٹیم عالمی مقابلوں کی تیاری کے لیے جدید تربیتی پروگرامز پر توجہ مرکوز کرے گی۔

مزید پڑھیں :ایران ممکنہ جنگی تیاریوں میں مصروف،سپریم لیڈر نے اختیارات ٹرانسفر کر دیئے، جا نشین مقرر، نام سامنے آگئے،جا نئے

متعلقہ خبریں