اہم خبریں

پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی،خارجیوں کے ٹھکانے ملیا میٹ،80 سے زائد خوارجی جہنم رسید

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) افغانستان میں گزشتہ رات انٹیلی جنس بیسڈ ایئر اسٹرائیک کی گئی جس میں مختلف صوبوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اہداف کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر اسٹرائیک کے دوران افغانستان کے تین صوبوں میں موجود مراکز کو تباہ کیا گیا، کارروائی کا مرکز ننگرہار، پکتیکا اور خوست رہے، جہاں فتنہ الخوارج سے منسلک ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں 80 سے زائد خارجیوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ نشانہ بننے والے مقامات شدت پسند عناصر کی سرگرمیوں کے مراکز تھے جہاں سے مبینہ طور پر تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ذرائع کے مطابق ننگرہار میں نیامرکز نمبر 1 اور نیامرکز نمبر 2 کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، اسی صوبے میں خارجی اسلام مرکز اور خارجی ابراہیم مرکز بھی اسٹرائیک میں نشانہ بنے اور انہیں شدید نقصان پہنچا۔

اسی طرح صوبہ پکتیکا میں خارجی ملا راہبر مرکز کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ خوست میں خارجی مولوی عباس مرکز کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اہداف کی نشاندہی مستند انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد سرحد پار دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور نقل و حرکت کو روکنا تھا، مزید تفصیلات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جاری نہیں کی گئیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :خصوصی رمضان ریلیف پیکج ،13 ہزار روپے کی مالی امداد کی تقسیم کا آغاز ،اپنی اہلیت چیک کریں

متعلقہ خبریں