دیپالپور (اے بی این نیوز )دیپالپور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، افسوسناک واقعہ حویلی لکھا کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ پر غم کی فضا طاری ہو گئی۔
نوجوان دوران سفر رکشے میں ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آ گیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے میں مصروف تھا جب رکشہ بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، متاثرہ نوجوان کا تعلق چک باوہ سے بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو ٹیم نے نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلی لکھا منتقل کر دیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :شناختی کارڈ اجرا کیلئےاہم سہولت فراہم کر دی گئی،جا نئے کیا















