اہم خبریں

350 عمرہ زائرین کی پرواز منسوخ، مشکلات بڑھ گئیں، جانیں تفصیلات

لاہور (اے بی این نیوز) غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کی منسوخی کے باعث لاہور میں 3 روز سے 350 عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

عمرہ زائرین نے بدھ کو لاہور ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے جدہ جانا تھا۔

مسافروں اور عمرہ زائرین نے غیر ملکی ایئرلائن کے خلاف ہوٹل میں احتجاج کیا۔

عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل جدہ جانے والی پرواز منسوخ کی گئی تھی، جس کے بعد انہیں ہوٹلوں میں بھیج دیا گیا، 3 دن گزر چکے ہیں اور ایئرلائن انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ بورڈنگ پاس جاری ہونے کے بعد فلائٹ کینسل کی گئی، ہمیں بتایا گیا کہ طیارے میں خرابی ہے، ہم نے سعودی عرب میں ہوٹل کی بکنگ کرائی تھی جو کینسل کی گئی۔
مزید پڑھیں‌:اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ایم کیو ایم رکن کی رکنیت معطل

متعلقہ خبریں