اہم خبریں

راولپنڈی: تیز رفتار گاڑی حفاظتی باڑ سے جا ٹکرائی، ایک شخص جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی

راولپنڈی(اے بی این نیوز) راولپنڈی مین پشاور روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آٰیا۔تیز رفتار گاڑی حفاظتی باڑ سے جا ٹکرائی، حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہوگئی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو ٹیموں نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، زخمی ماں بیٹی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں